ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان اعلی سطح کی بات چیت بدھ کو ہو گی

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان اعلی سطح کی بات چیت بدھ کو ہو گی

Wed, 16 May 2018 12:22:43    S.O. News Service

پیانگ یانگ،15 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی کوریا کی وزارتِ وحدت نے بتایا ہے کہ جنوبی اور شمالی کوریا بدھ کے روز اعلی سطح کی بات چیت کے انعقاد پر متفق ہو گئے ہیں۔ بات چیت میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے ارادے پر عمل درامد کے لیے مطلوب اقدامات کو زیر بحث لایا جائے گا۔بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں 27 اپریل کو دونوں کوریاؤں کے درمیان ہونے والے سربراہ اجلاس کے اعلان پر عمل درامد کے طریقہ کار پر بات چیت ہو گی۔ مذکورہ اعلان میں سات دہائیوں سے جاری جنگ کو رواں سال ختم کر دینے اور جوہری ہتھیاروں سے مکمل چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوشش شامل ہے۔وزارت وحدت نے منگل کے روز جاری بیان میں بتایا ہے کہ جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان اعلی سطح کا اجلاس بدھ 16 مئی کو جنوبی کوریا کے سرحدی علاقے پانمونجوم میں ہو گا۔شمالی کوریا میں سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ پیونگ یانگ نے 23 سے 25 مئی کے درمیان اپنے جوہری تجربات کے مقامات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ پیش رفت سنگاپور میں شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان سربراہ ملاقات سے ایک ماہ قبل سامنے آئی ہے۔بدھ کے روز ہونے والی بات چیت میں شمالی کوریا 29 افراد پر مشتمل ایک وفد بھیجے گا۔ وفد کی قیادت پرامن یکجائیت کمیٹی کے سربراہ ری سون جون کریں گے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے 5 رکنی وفد کی قیادت وزیر وحدت چو میونگ جِیْون کریں گے۔


Share: